نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) فوجی فاونڈیشن کالج نوشہرہ میں بچوں کیلئے سہہ روزہ فن فیئر،فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں خوردونوش کے سٹال اور تفریح کیلئے ورائٹی شو،میجک شو،پروگرام ترتیب دئیے گئے کالج کے طلبااور طالبات نے ٹیبلو شو ،مزاحیہ خاکے پیش کرکے اپنی تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا شرکا تقریب نے انہیں والہانہ داد سے نوازا وادی سون پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فوجی فاونڈیشن کالج کے پرنسپل کرنل شاہدعزیز ملک نے کہا کہ فن فیئر فیسٹیول منعقد کرنے سے طلب علموں کو تفریح مل رہی ہے طلبا و طالبات ساراسال تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ان کی تفریحی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے تفریحی پروگرام بہت ضروری ہیں طلبا وطالبات کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے سکولوں اور کالجز میں فن فیئر اورغیر نصابی سرگرمیاں بڑی اہمیت کے حامل ہوتی ہیں فیسٹیول کا بنیادی مقصد طلبا، اساتذہ او روالدین کے درمیان ایک رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو کارکردگی کے بارے میں اساتذہ سے ایک اچھے ماحول میں بات کرسکیں انہوں نے کہا فیسٹیول بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے فیسٹیول میں بچوں کے لئے نہ صرف کھانے پینے کے سٹال لگائے گئے تھے بلکہ ان کی تفریحی کیلئے جھولے۔ ٹیبلو شو، میجک شو جیسے دیگر تفریح رنگا رنگ پروگرام بھی تربیت دیئے گئے تھے جن سے نہ صرف بچے ،طلبا و طالبات کے والدین بلکہ اساتذہ بھی لطف اندوز ہوئے فیسٹیول میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت، بچوں کے والدین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی طلبا و طالبات کے والدین نے معیاری تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے اور پروقار،شاندار فن فیئر فیسٹیول منعقد کرانے پر کالج کے پرنسپل شاہد عزیز ملک کوخراج تحسین پیش کیا۔
187