نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)لٹل اینجلز انٹرنیشنل سکول کے زیر اہتمام یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا یوم والدین کی تقریب کے موقع پر سکول نے اپنے طلباء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف قسم کے ڈرامہ اور ٹیبلو کا انعقاد کیا جس میں طلباء و طالبات کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جس میں نہ صرف ملی نغمے بلکہ مختلف موضوعات پر ڈرامے اور کلام اقبال بھی پیش کیا گیااس موقع پر والدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن کے سامنے بچوں نے بھر پور فن کا مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی اس موقع پر سکول کی پرنسپل میڈم عائشہ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اس طرح سٹیج پر پرفارم کرنے سے ناصرف ان کے اندر خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا موقع ملتا ہے پرنسپل گورنمنٹ کالج ملک اعجاز احمدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی تعلیمی ضروریات بلکہ قوم کو اچھے تربیت یافتہ نوجوانوں کی فراہمی کا اہم قومی فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لٹل اینجلز سکول نے چند سالوں کے قلیل عرصہ میں اپنا منفردمقام بنایا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جس پر سکول کی پرنسپل اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہیں۔
233