نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خوشاب محمد فاروق اکبر نے تحصیل نوشہرہ میں تقریب کا انعقاد برائے بچوں کی پیدائش بروقت اندراج کیا جس میں سیکرٹری یونین کونسلز اور علاقہ معززین نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کی پیدائش کا بروقت اندراج کرائیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جن بچوں کا اندراج ابھی تک یونین کونسل میں نہیں ہوسکا انکے والدین سے گزارش ہے وہ اپنے بچوں کا اندراج اپنی اپنی یونین کونسلز میں 20دسمبر تک اپنی ذمہ داری پوری کریں بعد ازاں آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
235