نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومتی مہم کے باوجود انتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی کی بنا پر نوشہرہ شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اورسیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سےمحلہ کی گلیاں، بازار جوہڑ میں تبدیل ہیں اس سے موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے نوشہرہ شہر کے محلہ لطیفال،جڑوال،قاضیانوالہ،ڈاکٹر والی مسجد،اجوال،جہان آبادسمیت دیگر مختلف علاقوں میں گندگی کے انبار لگنے اور سیوریج کے نظام کے ناکارہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تعفن نے ناک میں دم کر رکھا ہے اس صورتحال نے میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہےبلدیہ کی جانب سے کوڑے کے ڈھیر کئی کئی دن بعد بھی تلف نہیں کئے جاتے جس سے گندگی کے ڈھیروں سے شدیدقسم کی شہر میں بدبو آنے سے شہری اور خاص کر بچے شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں کا ماسک لگا کر بھی گزرنا محال ہوگیا علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ گندگی کے ڈھیر ٹھکانے لگائے جائیں تاکہ اس اذیت سے شہریوں کو نجات مل سکے۔
147