نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)نوشہرہ خوشاب مین شارع سنگلاخ پہاڑیوں کے وسط میں عرصہ دراز سےتمام پلیاں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ٹوٹی ہوئی پلیوں کے باعث کئی حادثات ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی اور کئی جان کی بازی ہار چکے ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے خوشاب خاموش تماشائی ہونا لمحہ المیہ ہے مذکورہ سڑک پر عرصہ دراز سے پلیاں ٹوٹی پڑی ہیں ان خستہ حال پلیوں کی وجہ سے کئی دفعہ یہاں ڈکیتی جیسی سنگین واراداتیں بھی ہو چکی ہیں روزانہ سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں اس سڑک پر گزرتی ہیں علاقہ مکینوں نے ہر دور حکومت میں سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ لیکن اس سڑک کی اور باالخصوصی ان ٹوٹی پھوٹی پلیوں کی تعمیر و مرمت مکمل نہیں ہوسکی کئی بار ٹھکیداروں نے کام شروع کیا مگر ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہیں اہلیان علاقہ ملک نذیر اعوان، ملک شوکت،ملک فاروق،ملک فرقان،ملک شاہد،ملک عمر،ملک کاشف ودیگر نے بتایا کہ کئی مرتبہ افسران بالا اور منتخب نمائندوں کویاد دہانی کرائی گئی لیکن کوئی عمل نہیں ہورہا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
315