نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ نے نائب تحصیلدار،ریونیو سٹاف کےہمراہ موضع اوچھالہ سے نوشہرہ سڑک کادورہ کرتے ہوئے کہا کہ جلدازجلدسرکاری زمین سے تجاوزات ختم کیے جائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے واضع ہوکہ اوچھالہ تا نوشہرہ پر لوگوں نے ناجائز تجاوزات قائم ہوئے تھے علاقہ مکینوں نے اقدام ناجائز تجاوزات پر اے سی نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا۔
388