218

جماعت اسلامی ،سماجی شخصیت ڈاکٹر ادریس احمد کی علاقائی مسائل پر صحافیوں سے گفتگو

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)جماعت ِ اسلامی کے رہنما،سماجی شخصیت ڈاکٹر ادریس احمد نے نائب امیر خوشاب شیراز امین اور امیر زون محبوب عالم کے ہمراہ وادی سون پریس کلب کے صحافیوں سے علاقائی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نمائندوں اور حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث وادی سون کو ہردور حکومت میں پسماندہ رکھا گیا خواہ وہ تعلیم ،صحت ، شاہرات کا محکمہ ہو، زراعت ہو یا سیاحت کا سیاسی نمائندے ووٹ لینے کے بعد وادی سون کی طرف خاطرخواہ توجہ نہیں دیتے وادی سون میں سڑکوں کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہے وادی سون کی کوئی سڑک ایسی نہیں جو درست حالت میں موجود ہولیکن انتظامیہ اس طرف توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوررہے ہیں جن میں قیمتی جانوں ضیاع ہوچکا ہے گزشتہ دنوں عوامی نمائندوں کو مبارکباد دی گئی کہ انہوں نے سڑک منظور کرائی ہے، سڑکیں بنوانا ان کی ذمہ داری ہے اس میں مبارکباد والی تو کوئی بات نہیں یہ ان کے فرائض بھی شامل ہے انہوں نے مذید کہا کہ نوشہرہ وادی میں صحت سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو جوہرآباد علاج معالجہ کیلئے منتقل کردیا جاتاہے لیکن سڑکوں کی خراب حالت کے پیش نظر کئی مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں، ہسپتال میں عملہ کی کمی ہے ڈاکٹرز مستقبل طور پر یہاں پر نہیں رہتے اور جلد اپنا تبادلہ یہاں سے کرا کے چلے ہیں، زچہ بچہ سنٹر ایک نہیں بلکہ تین چار ہونے چاہیے وادی سون ایک زرعی علاقہ ہے لیکن یہاں پر سبزی اور فروٹ باقی علاقوں سے مہنگا ہے، حکومت کو یہاں زراعت کی صورت حال کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے علاقے میں سبزی منڈی کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے نوشہرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر بننے کے بعد امید تھی کہ یہاں پر کچھ بہتری آئے گی لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی ساری فنڈنگ عوامی نمائندوں کے پاس تو نہیں جاتی حکومتی انتظامیہ کو اپنا کردار بہترین انداز سے ادا کرنا چاہیے، تاکہ عوام کے خون پسینے سے ٹیکسوں کی مد میں اکٹھا کیا گیا سرمایہ درست جگہ پر استعمال ہونوشہرہ میں گلیوں کی پختگی ایک احسن قدم ہے اس ضمن میں بہت اچھا کام ہوا ہے،رات کے اندھیرے میں بھی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آسانی سے جاسکتے ہیں، لیکن نوشہرہ کے پرانے محلے بغیر پلاننگ کے بنے ہوئے ہیں لہذا گلیاں تنگ ہیں آئندہ ہونے والی تعمیرات کے نقشہ کی منظوری کو بنیادی اہمیت دی جائے نوشہرہ کا بائی پاس روڈ پر ہسپتال، بازار اور سکول اسی روڈ پر واقع ہے تکبیر چوک اور اس کے اردگرد آبادی کا ہجوم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے گورنمنٹ سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے عام آدمی پرائیویٹ سکول کی فیس اور دیگر اخراجات برداشت نہیں کرسکتاانہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ عوامی شعور کا فقدان ہے جب تک عوام میں شعور بیدار نہیں ہوگا لوگ مخلص، باصلاحیت اور دیانتدار نمائندوں کو آگے نہیں لاسکیں گے عوامی مسائل وہیں کے وہیں رہیں گے، میڈیا کو عوامی شعور بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وادی سون کے مسائل بھرپور انداز سے اجاگر ہوں اور عوامی نمائندے اور حکومتی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول ہوسکے اور وادی سون کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں