نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ نے کہاہے کہ سپیشل افراد کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سے ہم دنیا وآخرت دونوں سنوارسکتے ہیں معاشرے کے ہر فرد پرلازم ہے کہ وہ اپنے پڑوس محلہ سمیت دیگر جگہوں پرموجود سپیشل افراد کی مدد اور ان کی بحالی کیلئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ میں داخل کرائیں تاکہ ان کی بحالی کا عمل شروع ہوسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے انٹرنیشل ڈے آف سپیشل پرسن کے حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسپیشل بچوں نے ٹیبلو،ملی نغمے پر اپنے خیالات کااظہارکیا جس پر شرکاء تقریب نے دل کھول کر داد دی اور سپیشل طلباء وطالبات میں نقد انعامات، تحائف تقسیم کئے سربراہ ادارہ عدنان احمد نے تقریب شرکا سے کہاکہ ادارہ میں زیرتعلیم سپیشل طلباء وطالبات کی بحالی کے لئے ماہرین پرمشتمل ٹیم شب و روز محنت کررہی ہے انشاء اللہ جامعہ نتائج مرتب ہورہے ہیں ادارہ کی تعمیروترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں انہوں نے اہل نوشہرہ اور دیگر مضافات کے رہائیشوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سے بارہ سال تک کے سپیشل بچوں کو ادارہ میں داخل کرائیں تاکہ ان کی بحالی ممکن ہوسکے تقریب میں تھانہ نوشہرہ کےاے ایس آئی ملک محمدعنصر ٹوانہ، ملک امجد،سکول منیجمنٹ کونسل ارکان، طلباء والدین،تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
216