Daily Manaqib Islamabad Loh 297

وادی سون میں خودساختہ مہنگائی عروج پر،سرکاری نرخنامہ رد،من مرضی کے ریٹ

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے مختلف قصبات انگہ ،اوگالی ،کوٹلی ،اوچھالی ،کورڈھی،سودھی،کھوڑہ اور دیگر قصبات میں اشیائے روزمرہ سبزی و فروٹ ،دالیں،مرغی گوشت ،انڈے دوکاندار مقرر کردہ ریٹ لسٹ کو رد کرکے زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں دوکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہیں مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو پھاڑ کر اہلکار کو دہمکیاں دی جاتی ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں