280

ڈیموکریٹک گروپ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار خوشاب میں تقریب کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈیموکریٹک گروپ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار خوشاب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ کو امیدوار بطور صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے ملک عمران قادر کو نامزدکیا گیاتقریب میں سینئر قانون دان ملک ریاض راجڑ اعوان،سید امداد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ،ملک اعظم راجڑایڈووکیٹ،صدر بارحاجی ملک اعظم جنجوعہ،ملک حبیب نواز ایڈووکیٹ،ملک شیر شاہ ایڈووکیٹ،سردار شفقت ایڈووکیٹ،چوہدری ارشدایڈووکیٹ،ملک پرویزمدھوال ایڈووکیٹ ودیگر وکلاءسمیت سینئر صحافی ملک عمر دراز جوئیہ،رانا اکبر،ملک سعیداعوان،ملک زاہدفاروق اعوان،اللہ دین ،فیاض زرگرسمیت صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر ڈیموکریٹک گروپ کےسربراہ ملک ریاض راجڑ اعوان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب،تحصیل بار ایسوسی ایشنز نور پور تھل، قائدآباد اور نوشہرہ کے تمام معزز وکلاء صاحبان اور صحافی برادری کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب نے ہماری دعوت پر آج کے ظہرانے میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے ہمیں عزت بخشی ہے اور ساتھ ہی ان دوستوں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جو کسی خاص مصروفیت کے پیش نظر شرکت نہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں