نوشہرہ سون سکیسر (ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر نگرانی 150 کی تعداد میں ریسکیو عملہ نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف پاکستان اسد عمر کی قیادت میں دریائے جہلم پل کے مقام پر پہنچا لانگ مارچ کو میڈیکل کوریج فراہم کرنے کے لئے 4 سیکٹر پر ریسکیو عملہ کی تعیناتی کے ساتھ ایمرجنسی وہیکلز نے اپنی خدمات فراہم کیں اس موقع پر کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کوڈ ریڈ الرٹ جاری کیا گیا لانگ مارچ دریائے جہلم پل سے ضلع خوشاب میں داخل ہوا جو خوشاب شہر سے گزرتا ہوا جوہرآباد شہر اور پھر قائدآباد شہر میں اختتام پذیر ہوا۔
189