نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حقیقی آزادی مارچ خوشاب آمد پرتحصیل نوشہرہ وادی سون سے قافلہ ریلی کی صورت میں زیرقیادت پی ٹی آئی تحصیل نوشہرہ صدر ملک اخلاق نسال کی زیرقیادت روانہ ہوا ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنما ملک ظفرنسال،ملک عارف سلطان،ملک نعیم ظفر،ملک احمدنوازبکھوال،ملک الطاف،ملک غلام جیلانی ودیگر نے شرکت کی سینئرہنماپاکستان تحریک انصاف اسدعمرکی صدارت میں جب ریلی جہلم پل پر پہنچی تو ایم این اے ملک عمراسلم اعوان اورایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان کی قیادت میں تحصیل نوشہرہ وادی سون،دامن مہاڑ اور حلقہ این اے 93اورپی پی 83سے آئے ہوئے ہزاروں افراد نے انکا شانداراستقبال کیا اپنے لیڈراورریلی شرکا پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان کی زیرقیادت ہزاروں افراد سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شامل ہوئے شہر میں جگہ جگہ استقبال کیا گیا ریلی کے شرکاء کے پاس زیادہ بینرز اور پوسٹرحسن اسلم اعوان کے تھے اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج اس شاندار استقبال نے ثابت کر دیا کہ ضلع خوشاب پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہےعمران خان نے جو پاکستان کے استحکام کی جنگ شروع کی ہے ہم سب اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حقیقی آزادی کی کامیابی تک ان کے ساتھ رہیں گےگزشتہ دنوں آزادی مارچ وزیرآباد کے مقام پر جو ہمارے لیڈر عمران خان پربزدلانہ حملہ کیاگیا وہ بھی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکا آخرمیں سینیررہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے خوشاب کی قیادت سمیت کارکنان کا والہانہ استقبال اور بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
241