نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)یوم اقبال کے موقع پرجامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی پیر محمدجاویداقبال کھارا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نہ صرف خطہ برصغیر کے راہنما بلکہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے علامہ اقبال کی فکر قرآن و سنت کی ترجمانی کرتی تھی علامہ اقبال ؒ شاعر مشرق مصورپاکستان اور سچے عاشق رسول تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے ملت کے نوجوانوں میں جذبہ بیدار کرکے جدوجہد پر آمادہ کیا یوتھ سٹڈی کلب کے چیئرمین مدثرنعمان کھارا نے کہا کہ فکر اقبال کافروغ یوتھ سٹڈی کلب کا مقصد اولین ہے حکیم الامت علامہ محمداقبال ؒکے پیغام کو ملت کے نوجوانوں میں عام کریں گےآئی ٹی کے ایکسپرٹ محمدحمزہ نے یوتھ سٹڈی کلب کے زیراہتمام آنیوالے چند روز میں مختلف پروگرمات ایمازون فری لانسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی عبدالقادر گولڑوی اور یوتھ سٹڈی کلب کے ممبرمحمدعلی نے کلام اقبال پیش کیااور درباری نعت کونسل کے اسامہ نواز نے ہدیہ درود و سلام پیش کیا جبکہ علامہ محمد عامر سلطان چشتی،انجمن مہریہ نصیریہ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک محمد اسلم جانی،کنسپٹ کالج نوشہرہ کے لیکچرار پروفیسر محمد ثقلین،ریسکیو 1122کے محمد اقبال کے علاوہ جامعہ مدینۃ النبی کے طلباء و اساتذہ اور یوتھ سٹڈی کلب کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
182