207

ضلع خوشاب کی عوام کے لئے فری موٹر بائیک ریسکیو سروس کا آغاز کر دیا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس آفس میں موٹر بائیک ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا شرکاء کو ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کی تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا روز مرہ کی بڑھتی ہوئی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ایمبولینس سروس کے ہمراہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا آغاز خوشاب کے شہریوں کے لئے احسن اقدام ہے دور حاضر میں موٹر بائیک ریسکیو سروس اندرون شہر خوشاب کی تنگ گلیوں اور گنجان آبادیوں میں ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب خدمت خلق کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور عوام الناس کی آگاہی کے لئے موٹر بائیک ریسکیو سروس کا فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
تقریب میں رہنما ق لیگ ملک الیاس، چیرمین جوہرآباد پریس کلب ملک حیات اعوان،صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرونک میڈیا خوشاب رانا ظہیر ساجد،چوہدری سرفراز میکن،فیاض زرگر،صدر فرنیچر ایسوسی ایشن چوہدری عنصر، صدر مرکزی انجمن تاجران عثمان جنجوعہ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رانا سلیم الرحمان، سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان،ریسکیو عملہ اور ریسکیوروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں