نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)امن یوتھ کونسل تحصیل نوشہرہ کے زیر اہتمام ماہانہ محفل 17ویں شریف بسلسلہ محفل گیارہویں شریف مسجد زمان ٹیویں میں منعقد ہوئی تلاوت کلام پاک،نعت شریف کے بعد خصوصی خطاب علامہ صاحبزادہ حامد عزیز حمیدی سیالوی آستانہ عالیہ مکان شریف صدیق آباد نے کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہی عین قرآن وسنت کے مطابق ہیں ان پہ عمل پیرا ہو کر انسان صحیح معنوں میں اپنی زندگی گزار سکتا ہے نازک دور میں بڑے بڑے فتنے اٹھ رہے ہیں ہمیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارے دلوں میں جو ہمارے بزرگوں نے محبت مصطفیٰ کی شمعیں روشن کیں ہیں ان سے ہمارا تعلق مدنیہ والے آقا سے بہت مضبوط ہے جو اس جہاں میں بھی اور روزمحشر تک رہے گا سب خانقاہوں کا ایک ہی پیغام ہے سب کا مرکز مدینے والے آقا ہیں لیکن حق پہ وہ ہی ہے جو ٹوٹ کر آخری نبی محمد کریم سے اور آپکی کی اہلبیت و صحابہ کرام اولیاء کاملین سے محبت کرتا ہو آخر پہ ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی نقابت کے فرائض حافظ علی حیدر اعوان اور محمد اسلم جانی نے شرکا محفل میں لنگر غوثیہ مہریہ نصیریہ تقسیم کیا۔
185