273

پٹرولنگ پولیس وادی سون جابہ کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ایس پی پٹرولنگ اورڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب شیخ شوکت کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس وادی سون جابہ کی طرف سے ٹریفک آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹریفک آگاہی مہم پر انچارج پوسٹ سب انسپکٹرراجہ آصف نواز،ملازمین نے سکول کے سٹاف اورطلبا کو ٹریفک کے اصولوں اورحادثات سے بچاو بارے تفصیلی لیکچر دیا کہا کہ اساتذہ اور طلباء موٹر سائیکل ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تیز رفتاری ون ویلنگ سے اجتناب کریں اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوان موٹرسائیکل نہیں چلا سکتے روزانہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے بھی منع کریں آگاہی مہم کے بعد قانونی کاروائی ہوگی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب طالب علموں اور عام لوگوں کے خلاف کاروائی ہو گی والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہتر تربیت وپرورش کی ضرورت ہے بعد ازاں طلباء میں ٹریفک قوانین والے پمفلٹ تقسیم کیے گئے عوامی حلقوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے طلباء میں ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی مہم کو بھر پور سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں