نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)حضرت عمار بن یاسر رضی اللّٰہ عنہما ایسے ہستی ہیں کہ جن کو نبی آخر الزماں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت کی خوشخبری سناتے ہوئے فرمایا کہ اے عمار تمہیں ایک باغی گروہ شہید کرے گا تم انہیں جنت کی طرف بلا رہے ہو گے وہ تمہیں دوزخ کی طرف بلا رہے ہوں ان خیالات کا اظہار معروف روحانی مذہبی سیاسی شخصیت پاکستان مشائخ کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری مرکزی سینئر وائس چیئرمین سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے جامع مسجد مولاعلی غوثیہ رضویہ المعروف ملکاں والی اوگالی شریف وادئ سون ضلع خوشاب میں جمعۃ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا پیر آف اوگالی شریف نے کہا کہ اسلام کے سب سے پہلے شہید حضرتِ عمار رضی اللّٰہ عنہ کے والد اور والدہ ماجدہ ہیں حضرتِ عمار رضی اللّٰہ عنہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ آپ خود بھی شہید حق ہیں اور آپ کے والدین بھی حضرتِ عمار رضی اللّٰہ عنہ نے پوری زندگی اطاعت خداوندی اطاعت رسول میں اور مودت اہل بیت میں گزارتے ہوئے شہادت کا جام نوش کیا 09صفرالمظفر حضرتِ عمار بن یاسر رضی اللّٰہ عنہما کی شہادت ہوئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ سرحدوں پر اور ملک کے اندر جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سر انجام دینی والی پاک فوج کے دست و بازو بنیں اور فوج کے خلاف کسی کا بھی کسی محاذ پر ساتھ نہ دیں
284