150

ضلع بھر میں انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیراہتمام ضلع بھر میں انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ویک منایا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے ریلی کا انقاد کیا گیا جو ریسکیو آفس سے شروع ہوئی اور نیو لاری اڈہ سے ہوتے ہوئے ریسکیو آفس پر اختتام پزیر ہوئی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن کوآرڈینیٹر تصدق حسین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے سکول و کالج کے طلباء و طالبات،ریسکیو رضاکاروں،ہسپتالوں اور نجی اداروں کے اہلکاروں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ فراہم کی جس میں چوٹ لگنے کی صورت میں خون کے بہاؤ کو روکنے،سانس کی نالی میں رکاوٹ،سانس اور دل بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی کا عمل اور دوران ایمرجنسی بحفاظت مریض کی منتقلی کی عملی تربیت فراہم کی انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ویک منانے کا مقصد ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر کے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا مزید انہوں نے کہا کہ تمام منظم اداروں کے اہلکاروں کی ٹیمز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ حاصل کریں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں وہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو ابتدائی طبی امدادمہیا کر کے قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرسکیں اور آخر میں لوگوں میں آگاہی کے لئے پمفلرٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں