Daily Manaqib Islamabad Loh 400

سرکاری ریٹ پر عوام کو ریلیف دینے کے احکامات دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دئیے

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ضلعی اورتحصیل انتظامیہ نوشہرہ کے سرکاری ریٹ پر عوام کو ریلیف دینے کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے دوکانداروں کی طرف سے من مانے ریٹس کا سلسلہ شروع،وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے انجمن تاجران کمیٹی نوشہرہ سے میٹنگ کی اور انہیں ہدایت کی کہ ہر صورت عوام کو ریلیف دیں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر ہرچیز فروخت کریں لیکن تحصیل نوشہرہ وادی سون کے دوکانداروں نے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر نے دودن کی وارننگ دی کہ اگر اسکے بعد سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہ کیا گیا تو مقدمے درج کرونگا لیکن تاحال تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہ ہو سکی اوروادی سون کی عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ میٹنگ میں تحصیل ہسپتال نوشہرہ کے ساتھ ناجائز تجاوزات ختم کرنے کی بھی وارننگ دی گئی لیکن چند دن گزرجانے کے بعد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی نہ ہو سکا شہریوں ملک نعمان،ملک امان اللہ،ملک امیر،ملک ظہوت،ملک مسرت،ملک اختر ودیگر نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل نوشہرہ کے دوکانداروں کو سختی سے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں