نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ تحصیل نوشہرہ اور تاجربرادری کے تعاون سے لمپی سکن بیماری کے متعلق آگاہی سیمینار پروگرام کا انعقادکیا گیا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ محمدیوسف چھینہ سمیت تحصیل بھرسے نمبردار،لائیوسٹاک فارمرزاورتاجربرادری نے بھرپورشرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل نوشہرہ ڈاکٹرمختاراحمد نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی دن رات کی محنت سے لمپی سکن بیماری کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی ہے محدودوسائل کے باوجودتحصیل بھرمیں لائیوسٹاک کی ٹیم متحرک ہے اورلمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کا دودھ اچھی طرح ابال کے اورگوشت پکا کے استعمال کیا جا سکتاہے لہذادودھ اورگوشت ضائع کرکے کسانوں مزیدنقصان نہ کریں لمپی سکن بیماری خالصتا گائے کی بیماری میں ہے جو انسانوں میں داخل نہیں ہوتی محکمہ لائیوسٹاک سے تعاون کرکے اس مہلک بیماری پرقابوپانےمیں مددکریں اسسٹنٹ کمشنر محمدیوسف چھینہ نے محکمہ لائیوسٹاک نوشہرہ اور انکی پوری ٹیم کی لمپی سکن بیماری کے سلسلے میں انکی کارکردگی کوسراہا۔
177