نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)تحصیل اہسپتال نوشہرہ میں کمپیوٹر آپریٹرکی پانچ خالی آسامیوں پر تحصیل نوشہرہ میں ہزاروں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظراندازکرکے دوسری تحصیلوں خوشاب،قائدآباداورنورپورتھل کے رہائشیوں کی تقرری کر دی گئی جوکہ تحصیل نوشہرہ کی عوام کے ساتھ سراسرزیادتی ہےتفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل ہسپتال نوشہرہ میں پانچ کمپیوٹرآپریٹرکی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے 328امیدواروں نے کاغذات جمع کروائےجن میں سے82امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیے جو امیدوار پاس ہوئے انہیں تحصیل ہسپتال نوشہرہ کی انتظامیہ کے پاس انٹرویوکیلئے بھیج دیا گیا پاس ہونے والے تین امیدواروں کاتعلق تحصیل نوشہرہ سےتھا لیکن مذکورہ انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح وادی سون کی عوام کو نظراندازکرتے ہوئے دوسری تحصیلوں نورپور،قائدآباد,خوشاب کے رہائشیوں کی تقرری کردی گئی جوکہ سراسرزیادتی ہے پہلے بھی کئی دفعہ متعلقہ محکموں کی تقرری کے وقت تحصیل نوشہرہ کو نظرانداز کیا جاتا رہا تحصیل نوشہرہ سے ہٹ کرتقرری کے بعدسیاسی وسماجی شخصیت ملک محمودالحسن،ملک علی ساول اعوان،ملک ہادی بخش،ملک منیرسرکی،محمدممتازملک کھبیکی،ملک بہاول خان،چوہدری فیاض ودیگر علاقہ معززین نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ نوشہرہ،ضلعی انتظامیہ،سی ای اوہیلتھ خوشاب،منتخب اراکین اسمبلی اوروزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپران تقرری کو کینسل کیا جائے اوردوبارہ اخبار اشتہاردیاجائے تحصیل نوشہرہ کی عوام کا ان آسامیوں پر حق ہے توحقدارکوحق دیا جائے اورشفاف طریقے سے دوبارہ تقرری کی جائیں تاکہ وادی سون کی عوام کواپنا حق مل سکیں۔
202