نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ اور انجمن فدائین اسلام شنکیاری شریف کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 42لاکھ کا امدادی سامان پیر سید سعید الظفر شاہ ہمدانی اورپیر سیدمحسن صفدر شیرازی کی خصوصی دعاون کے ساتھ سے متاثرہ علاقوں کو روانہ کردیا گیا امدادی سامان میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل ہیں منہاج ویلفئیرفاونڈیشن نوشہرہ نے مختلف مقامات پر امدادی کیمپس لگا کرمخیر حضرات سے امدادی سامان اکھٹا کیا تھا اس موقع پرحاجی ملک محمد ریاض جڑوال نائب صدر پاکستان عوامی تحریک خوشاب نے کہا کہ قادرمطلق ہمیں ارضی وسماوی آفات سے محفوظ رکھےاورہمیں صراط مستقیم پرچلنے اوردکھی ومصیبت زدہ لوگوں کی بےلوث جذبوں سے خدمت کرنے کی ہمت وتوفیق دے دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم بن کراس امتحان کا مقابلہ کرنا ہو گا اس وقت ملک وقوم پر ایک کڑا وقت اوربہت بڑا امتحان ہے انہوں نے عوام خصوصا مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے دکھی بھائیوں کی دل کھول کر مددکریں یہی اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے انہوں نے انجمنِ فدائین اسلام شنکیاری شریف کے تمام مریدین و اراکین ، پیر سید محسن صفدر شیرازی سبھرال،تحریک منہاج القرآن کے تمام رفقاء و عہدیداران ، درباری نعت کونسل نوشہرہ کے ممبران اور اہلیان اچھالی و چٹہ،نوشہرہ، ڈھاکہ،سبھرال، کفری کورڈھی، کھبیکی، احمد آباد، جابہ، کھوڑہ، کٹھوائی و دیگر پوری وادی سون کا بھرپور تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
254