224

اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم میٹنگ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) ڈپٹی کمشنرخوشاب کیپٹن(ر)شعیب علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی،انجمن تاجران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی بلند ترین سطح سے ہٹ کر چند لوگ خودساختہ ریٹ لگائے ہوئے ہیں جس سے عوام شدید پریشان ہیں قیمتوں کے ہوشر اضافہ پر تشویش ہے اس سلسلہ میں دوکانداروں کا تعاون ضروری ہے مارکیٹ کمیٹی کی مقرر کردہ ریٹ سامنے آویزاں کرکے سرکاری قیمتوں پر اشیائے خوردونوش،سبزیاں ،فروٹ فروخت کریں دودن کے بعد سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے نہیں مقدمات درج ہونگے ناجائز تجاوزات بارے ریڑھی بانوں کو کہاکہ ٹی ایچ کیو اہسپتال کی دیوار کے ساتھ تکبیر چوک کی جانب اور راولپنڈی روڈ پر ریڑھیاں ہٹالیں دودن بعد ناجائز تجاوزات پر آپریشن ہوگا انتظامیہ عوامی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کرئے گی لائیواسٹاک کے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وادی سون میں جانوروں میں بیماری لمپی سکن کنٹرول میں ہے شہری دودھ گوشت کا استعمال اچھی طرح ابال کر کریں اس سلسلہ میں شہریوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگاہی واک کا اہتمام کریں گے دوکانداروں نے اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منڈی سے اشیا خوردونوش خرید فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے اے سی نوشہرہ نے کہا کہ پیاز،ٹماٹر سرکاری ریٹ سے دس روپے فی کلو اضافہ کرسکتے ہیں اگر زائد قیمت پر فروخت ہوئے تو قانون حرکت میں آئے گا دوکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو تعاون کایقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں