نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں ریسکیو افسران کااجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 8940ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2023ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3309متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 210روڈٹریفک کے حادثات، 1501میڈیکل کی ایمرجنسی،7 آتشزدگی کے واقعات، 48کرائم کے واقعات اور 257دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گر نے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 1455 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1827 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 385متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیاانجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ دوران ایمرجنسی ریسکیو وہیکلز کوفوری راستہ دیں اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن پر غیر ضروری اور ڈسٹربنگ کالز سے اجتناب کریں۔
354