479

وادی سون کی عوام کے دکھ دردمیں شامل ہونا ترجیح ہے،ملک محمد علی ساول

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ وادی سون کی عوام کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے ان کے دکھ درد میں شامل ہونا میری ترجیح ہے وہ نجی دعوت میں شریک احباب سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ان دنوں وادی سون میں اہم معاملات زیر بحث ہیں وادی سون سے غیر قانونی افغانی پٹھانوں کا انخلا اور علاقہ وادی سون کی تحصیل نوشہرہ کو ضلع تلہ گنگ میں شامل کرنا اس سلسلہ میں میری رائے ہے کہ اہل علاقہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر اپنی نسلوں کی خاطر،علاقہ کی وسیع تر مفاد کی خاطر جو بھی فیصلہ کریں متحد ہوکر کریں کیونکہ علاقہ میں دونوں موضوعات پر ملی جلی رائے پائی جاتی ہے اگر متحد ہوکر نہ سوچا گیا تو ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل اور خطہ کاامن متاثر ہوگا بعد ازاں انہوں نے ملک ناصر ریاض ڈھڈی،ملک عنصر عدلیال کے ہمراہ موضع شکرکوٹ میں ملک شاہد ریاض اعوان کی رہائش گاہ پر انہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں