377

تلہ گنگ سے الحاق اور وادی سون میں افغانیوں کے مسئلے پر اعوان کنونشن

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) اعوان یونین کنونشن کا انعقاد مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا مہمان خصوصی سابق ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان اور ان کے ہمراہ ملک مظہراعوان،ملک صفدراعوان ، تنظیم الاعوان خوشاب کے صدر ملک بشیراحمداعوان ایڈووکیٹ تھے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ملک بشیراحمداعوان ایڈووکیٹ نے دوقراردادیں پیش کیں تحصیل نوشہرہ کو ضلع تلہ گنگ کا حصہ نہ بنایا جائے اورغیرقانونی افغانی پٹھانوں کو وادی سون سے بے دخل کیا جائے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وادی سون ایک حساس علاقہ ہے غیرقانونی افراد کے باعث سے ناخوشگوارواقع رونما ہوسکتا ہے غیرقانونی افغانی پٹھانوں کو کیمپوں میں بھیجا جائے انہوں نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ وادی سون ضلع خوشاب کا دل اور جنت نظیر وادی ہے کسی صورت میں بھی ضلع تلہ گنگ کا حصہ نہیں بننے دیں گے ہم ہر فورم پر اپنی آوازبلند کریں گے اعوانوں کا فیصلہ اعوان قوم خود کریں گے باہرسے آنے والے افراد کو فیصلہ نہیں کرنے دیں گے سابق ایم این اے ملک شاکربشیراعوان ،ملک صفدر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے ہمیشہ اعوان قوم کی خاطرقربانیاں دیں وادی سون کی عوام کے ہر دکھ سکھ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم بھی اپنے آباو اجدادکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اعوان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ پنجابی ہوں یا پٹھان جوبھی غیرقانونی کام کریں گے تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا تحصیل نوشہرہ کو ضلع تلہ گنگ میں شامل کرنا بے بنیاد افواہیں ہیں کسی صورت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے جو فیصلہ وادی سون کے اعوان قوم کریں گے ہمارا بھی وہی فیصلہ ہو گا اس موقع پرحاجی ملک محمد ریاض جڑوال،ملک اختراسلام پتھال،ملک نذیربٹھلی،سابقہ کونسلرمردوال ملک محمدعلی ،ملک سلیم اقبال اعوان ودیگر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں