نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)جامعہ ربانیہ فیض العلوم شوگرملز روڈ بلاک29جوہرآباد میں تکمیل حفظ قرآن مجید کی تقریب سے ولی کامل پیرطریقت حضرت اقدس مولانا پیر محب اللہ دامت برکاتہم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اس لیے دنیا میں نہیں آیا کے اللہ کی نا فرمانی میں لگ جائے بلکہ انسان کو اس لیے دنیا میں بھیجا کے انسان اللہ کی بندگی کرے اور رسول اللہ کی اطاعت کرے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کرے تلاوت قاری محمدوقاص اعوان نے کی مدیر جامعہ ربانیہ فیض العلوم استاذالقرء حضرت مولانا قاری محمد امین ربانی حفظہ اللہ نے قرآن مجیدحفظ کرنے والے خوش نصیب طباء حافظ عبدالماجد ثانی حافظ محمد صہیب کو مبارک باد دی اور ان کے والدین کو بھی ناظم جامعہ ربانیہ قاری عبدالقادرامین نے پروگرام میں آئے ہوئے اورمعزین علاقہ قاری عبدالباسط اعوان،سابق کونسلر عالم سنمبلی، سابق کونسلر حاجی احمد نواز، سابق ناظم رشید گجر،رانا شاہد الحسن، ملک انعام اللہ اعوان،حافظ حسیب فیصل سنمبلی، ملک حاجی محمد ریاض اعوان،اعجاز احمدشاکری ممبر امن کمیٹی اور صحافی عبدالجبار شاکر سمیت شرکا تقریب کاشکریہ ادا کیا آخر میں عالم اسلام وملک پاکستان دینی مدارس ومساجد وعلماء کی حفاظت کی دعا کی گئی۔
167