نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)کیمونٹی ٹاسک فورس سون ویلی سکیسر نوشہرہ کے زیراہتمام سون ویلی ڈویلپمنٹ پروگرام کے26ویں یوم تاسیس کے موقع پر ادارہ کے بانی ملک گلباز آفاقی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینا ر منعقد کیا گیا جس میں وادی سون کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی میاں تنویر الحسن،ڈاکٹر فاروق احمد،ملک نذیر اعوان،ملک احسان احمد،ملک شہر یارآفاقی ، ملک شیر بہادر،ملک آفتاب احمد،ملک شیرافضل اور دیگر مقررین نے ملک گلباز آفاقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقہ میں ادارہ (ایس وی ڈی پی)کا قیام خوش آئندہے کمیونٹی پر مبنی تنظیم نے طویل فاصلہ این جی او کے ذریعے طے کیااور جلد ہی مقامی سماجی و اقتصادی حالات کے پیش نظر ایس وی ڈی پی نے وادی سون میں زراعت،جنگلات،ماحولیات، واٹر سپلائی سکیم،پائپ اریکیشن،چھوٹے ،چیک ڈیم،پودوں کی دیواریں ،بائیو گیس،سولر پمپس،ایندھن کی بچت کرنے والے چولہے،مائیکروفنانس،جیسے منصوبوں پر کام کرکے وادی سون کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا مقررین نے کہا کہ ادارہ ایس وی ڈی پی وادی سون کا ادارہ ہے باہر سے آئے ہوئے قبضہ گروپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ادارہ کے چند ملازمین نے ملک گلباز آفاقی کی وفات کے بعد ساز باز کرکے منظور نظر افراد کا بورڈ تشکیل دیا اوربورڈ آف ڈاریکٹر کے جعلی دستخط کرکے بینک اکاونٹس کو استعمال کرنے کی کوشش کی ادارہ کے فارغ ملازمین قبضہ کرکے ادارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اس سلسلہ میں متفقہ طور پرملک اخلاق نسال کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام معاملات کو غیر جانبداری کے ساتھ چھان بین کرکے ادارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک میں کردار ادا کرئے گی آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور ملک گلباز آفاقی مرحوم کیلئے دعا کی گئی۔
771