نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ایس پی اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ خوشاب شیخ شوکت کی ہدایت پر موضع جابہ کی چیک پوسٹ پیٹرولنگ پر تقریب منعقد ہوئی پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی ڈی ایس پی شیخ شوکت نے پیغام میں کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہیے انہوں نے اتحاد،ایمان،تنظیم پر زور دیا پاکستان ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور شہدا کےلئے دعا مانگی گئیں بعد ازاں پولیس کے جوانوں نے بچوں میں جھنڈیاں تقسیم کیں۔
195