258

تحریک لبیک پاکستان وادی سون کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)تحریک لبیک پاکستان وادی سون ضلع خوشاب کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیا گیا صدارت حافظ نیاز احمد رضوی نائب ناظم TLP خوشاب نے کی مارچ تکبیر چوک سے شروع ہو کر مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک پہنچا چوہدری محمود حسین انچارج الیکشن سیلTLP تحصیل نوشہرہ نے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا تاہم اب ہمارا فرض ہے ہم اسکی دل و جان سے حفاظت کریں آخر میں علامہ محمد یونس سیالوی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں