نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی 75 ویں جشن آزادی کی تقریب تحصیل آفس کے سبزہ زار گراونڈ میں جوش وخروش شایان شان طریقہ سے منعقد کی گئی جس میں شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی اور صحافی برادری،سرکاری محکموں کے افسران،ملازمین،مردانہ/زنانہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹر،اساتذہ،طلبا وطالبات نے بھر پور شرکت کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ نے ایس ایچ او ملک شیر محمد کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی تقریب میں بچوں نے تلاوت کلام پاک ،نعت شریف ،ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلو شو پیش کئے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ ملک پاکستان ہمارے آباو اجداد نے طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے حاصل کیا یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ اب ہم سب کو مل کر ملک پاکستان کی تعمیر وترقی کےلئے کام کرنا چاہیےبعد ازاں اے سی آفس کے آفس میں پودا لگا کر ملک ترقی و خوشحالی کےلئے دعا مانگی گئی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور وادی سون کی مایہ ناز کھلاڑیون کے مابین نمائشی والی بال میچ کھیلا گیا۔
265