نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ عدنان احمد نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان وشوکت عزت واحترام سے منایا کرتی ہیں اور دنیا کو پیغام دیا جاتا ہے کہ ہم حاصل کردہ آزادی سے خوش اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں ریاست پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے جدید تعلیم سے آراستہ ہونا ناگزیرہے ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنے حصہ کا کام لازم کرنا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ میں منعقدہ 75واں یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دورحاضر کے بڑھتے ہوئے چیلنچز سے نمٹنے کے لئے تعلیم سمیت ہر شعبہء ہائے زندگی میں دن رات کام کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے جسے پورا کرنا ہر حال میں اب لازم ہوچکاہے ملکی سرحدوں کی ضامن پاک افواج کے ہرآفیسر، جوان سمیت پورے پاکستان کو 75ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر مباکباد دیتے ہیں اور آئیں ہم سب ملکر عہد کریں کہ وطن عزیز کی تعمیروترقی کیلے کام،کام اور صرف کام کریں اس پرمسرت موقع پر سپیشل طلباء وطالبات نے کیک کاٹا اور ملی نغموں پر اشاروں سے ترجمانی کی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ کو رنگا رنگ سبز جھڈیوں سے سجایاگیا سپیشل ننھے بچوں نے پاکستانی جھنڈیوں سے اپنے جذبات کااظہارکیاتقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی تعمیروترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور شرکاء میں ریفرشمنٹ تقسیم کی گئی تقریب میں سکول منیجمنٹ کونسل ممبران وسٹاف،چیئرمین محمد اشرف، ملک زاہد فاروق اعوان،ملک فہد ضیاء اعوان، مسرت کلثوم، ملک الفت حسین سیال، مظہر داد ٹوانہ، خالد پرویز،ملک امیرحیدراعوان،، طلباء والدین سمیت مختلف شعبہء ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
360