495

اعوان قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں،ملک محمد الیاس اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)گزشتہ دنوں سے وادی سون میں اعوان قوم اور افغانی پٹھانوں کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے اس ضمن میں وادی سون پریس کلب نوشہرہ میں مسلم لیگ ق نائب صدر پنجاب ملک الیاس اعوان نے پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا اعوان قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں جو اعوانوں کا اجتماعی فیصلہ ہو گا میں اسکا پابندہوں یہ میں کبھی برادشت نہیں کرونگا اعوان نام سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے پہچانا جاتا ہے اعوان بڑے ناموں کی بجائے کاموں کو دیکھتے ہیں میں انشاءاللہ اعوان قوم کے تمام مسائل ہر فورم پر اٹھاوں گا اوربہت وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے اگلے چند دنوں میں ملاقات کرکے گزارش کرونگا کہ پہلی ترجیح پر وادی سون کے اعوانوں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے میں اپنی اعوان قوم کے ساتھ ہر فورم پر چٹان کی طرح کھڑا ہوں میں اعوان قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کسی کی جرات نہیں کہ وہ ہماری قوم کی طرح میلی آنکھ دیکھیں اس دنیا پر زندہ رہنے کیلئے عزت اورغیرت ضروری ہیں میں کبھی بھی اعوان قوم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرونگا کہ کوئی باہرسے آکر اعوان قوم کودھمکیاں دے یہ اسکی غلط فہمی ہیں جو اعوان قوم فیصلہ کریں گی اس پر ہر صورت عمل ہو گا پریس کانفرنس کے دوران پر علاقہ معززین نے محکمہ تعلیم،صحت،ریونیو، پولیس،زراعت ودیگرمحکموں کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا جو انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے بعد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پروادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سمیت وادی سون کے مختلف گاوں سےاعوان قوم کی نمائندگی موجودتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں