نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پرجہاں نذر و نیاز کا سلسلہ جاری رہا لوگوں نے شہر خموشاں کا رخ کر لیا جہاں پر وہ اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت،کچی قبروں کی لاپائی میں نظر آئے قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالی گئیں جبکہ پکی قبروں کو غسل دیا گیا اکثر کچی قبروں کو پختہ کیا گیا مساجد میں حمد وثنا ،محفل شہدائے کربلا کی محفلیں منعقد کی گئیں محفل شہدائے کربلا پیر سید ضمیر حیدر گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑہ کے آستانہ پر منعقد ہوئی تقریب میں حمد و نعت اور منقبت شہدائے کربلا کی بارگاہ میں پیش کی گئیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ضمیر حیدر گیلانی،علامہ غلام مصطفیٰ گولڑوی،ملک آفتاب احمد اعوان صدر مصطفائی تحریک ڈویژن سرگودھا ، امیر سلطان چشتی اور قاری محمود عارف نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور آپ کےساتھیوں کی بے مثال قربانی نے جہاں اسلام کو زندہ کیا وہیں جبر، ظلم اوربربریت کے سامنے کلمہء حق بلند کر کے آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیا کہ ظلم جتنا بھی طاقتور ہو اسکی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بے خوف ڈٹ جانے کا نام حسنیت ہےمحفل کے اختتام پر دعا، تمام اہل مجلس کو لنگر حسینی پیش کیا گیا اور 39 مجلسِ بیاد شہدائے کربلا علیہم السلام جامع مسجد مولاعلی غوثیہ رضویہ اوگالی شریف منعقد ہوئی سینکڑوں محبان محمد و آلِ محمد شریک شرکاء کی خدمت میں لنگر حسینی پیش کیا گیا تلاوتِ قرآنِ مجید جناب قاری غلام محی الدین فاضل بھیرہ شریف نعت و منقبت و قصائد محمد قمر احمدبزرال، محمد حارث سلطان قادری، شیرباز علوی چھتال، محمد عاطف گدھیال ساکنائے اوگالی شریف،احمد اقبال مدنی نوشہرہ نے پیش کئے نقابت خالدسیالوی شکرکوٹ نے کی ختم شریف مولانا عبد الحمید کوکب سیالوی ایصالِ ثواب کی دعا حافظ احمد ابوبکر نے کی پیرمحمد امیرسلطان چشتی قادری نے کہا کہ جب تک دم میں دم ہے مجالسِ بیاد شہدائے کربلا و اہلِ بیت علیہم السلام جاری و ساری رہیں گی۔
249