نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)جابہ پٹرولنگ پوسٹ پولیس کاتیزرفتاری اورغیرذمہ داری ڈرائیونگ سے مطلق آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقہ معززین نے شرکت کی ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخ شوکت کی ہدایت پر جابہ چیک پوسٹ انچارج راجہ آصف نوازنے شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز اور حادثات سے بچاؤکےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اپنی لین میں گاڑی چلائیں اوور لوڈنگ مت کریں گاڑیوں کےدرمیان مناسب فاصلہ رکھیں تیزرفتاری مت کریں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں غیرضروری اووٹیک سے اجتناب کریں دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانین پرعمل کریں شہریوں کو بتایا گیاکہ کسی بھی ایمرجنسی یاحادثے کی صورت پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن1124پرکال کریں شہریوں اور ڈرائیورز میں روڈسیفٹی و ٹریفک رولز کےمتعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم کئےبعد ازاں پٹرولنگ پولیس جابہ نے آگاہی روڈ واک کا اہتمام بھی کیا۔
209