235

تحصیل نوشہرہ میں یوم استحصال کشمیرکی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا اس ضمن میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشہرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمدیوسف چھینہ محکمہ تعلیم کے مرد وخواتین اساتذہ سمیت بچوں نے شرکت کی تقریب سےخطا ب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہر دم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی تقریب کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول سے ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شر کت کی شرکاء نے کشمیری بھائیوں کے حق میں تحریر شدہ بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان اور کشمیری بھائیوں کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں