257

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس کیپٹن (ریٹائرڈ) شعیب علی ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات ڈسٹرکٹ فوکل پرسن رانا ساجد سی ڈی سی آفیسر اسد حیات کے علاوہ فوڈ اتھارٹی. پاپولیشن. سوشل ویلفیئر. زراعت. آبپاشی. لوکل گورنمنٹ میونسپل کمیٹی۔ پلانٹ پروٹیکشن پبلک ہیلتھ اور دیگر تمام محکموں کے سربرہان نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب نے ڈینگی ان ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس اور روزمرہ سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ایپ کے صحیح استعمال اور تصویر کے وقت کا درست تعین کیا جائے اور فرضی سرگرمی اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں