375

ملک ناصر نواز اعوان بطور ڈی ایس پی صدر سرکل جوہرآباد تعینات

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) ملک ناصر نواز اعوان کو بطور ڈی ایس پی صدر سرکل جوہرآباد تعینات کردیاگیا عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ان کی تعیناتی کاخیر مقدم کیا گیاہے ملک ناصرنواز اعوان ایک ایمان دار، دلیر، فرض شناس اور انصاف پسند پولیس آفیسر ھیں۔ میرٹ اور انصاف پسندی کی وجہ سے موصوف عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہیں ان کی اعلی خداداد انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں حکام بالا قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں آپ مختلف علاقوں میں محکمہ ءپولیس کے لیےگرانقدرخدمات سرانجام دے چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے جوہرآباد میں ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انکو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیوں وکامرانیوں سے نوازے اور ہمیشہ فیملی سمیت اپنی حفظ و امان میں رکھے اور صحت وسلامتی کے ساتھ سدا سلامت رکھے اور موصوف خلق خدا کی خدمت کے لیے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیتے رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں