نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)محکمہ صحت،ڈرگ انسپکٹر کی غفلت،لاپرواہی یا ملی بھگت کے باعث وادی سون کے مختلف علاقوں اوچھالی،کورڈھی ،صدیق آباد ،انگہ،کھبیکی،کھوڑہ،جابہ،سمیت دیگر دیہات میں ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں نے کلینک بنائے ہوئے ہیں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کےاحکامات ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ نے ہوا میں اڑا دئیے ہیں سماجی حلقوں میں محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر کی چپ سادھ باعث تشویش ہے عطائی ڈاکٹروں کا خود ساختہ علاج و معالجہ سادہ لوح مریضوں پرتجربے دھڑلے سے کئے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں مریض صحت یاب ہونے کے مذید بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ کو کئی بار نشاندہی کرائی گئی اس کے باوجود بھی کاروائی نہ کرنا کئی سوال جنم لے رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ ترعطائی ڈاکٹرزسرکاری ہسپتالوں میں ڈسپنسر،وارڈبوائے،سینٹری انسپکٹرسمیت درجہ چہارم کےملازمین نے اپنے آبائی علاقوں میں کلینک کھول کرمریضوں پر تجربے کرنےشروع کررکھے ہیں شہریوں ملک عدنان،ملک سلیم،ملک ذیشان،ملک ظہور،ملک ثاقب ودیگر نے محکمہ صحت کے حکام، ڈپٹی کمشنر خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
595