297

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت قیمتی درختوں کا کٹاو جاری،امان اللہ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیاسی و سماجی کارکن محمدامان اللہ نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات نوشہرہ رینج میں تعینات محمداسلم ڈپٹی بلاک آفیسر اور رینج آفیسر جمشیدخان کی ملی بھگت سے ڈھوک میانی تا خالق آباد چیک پوسٹ کی حدود تک جس میں وادی سون کے جنگل اوگالی،سکیسر،چٹہ،انگہ،سرکی،کھوڑہ،سودھی و دیگرجنگلات ہیں ان جنگلات سے قیمتی درختوں کہو،پھلا کو کاٹ کر بغیرپرمٹ کے صوبہ کے پی کے میں قیمتی لکڑی سمگلنگ کی جارہی ہیں جس میں تعینات ڈپٹی بلاک آفیسر محمداسلم ہیں پرمٹ برائے لکڑتحصیل خوشاب کے موضع کنڈ کا جاری کرکے لکڑی سودھی،چمڑکی،نوشہرہ سے غیرقانونی طریقہ سے بھاری رشوت لیکرصوبہ کےپی کے میں سمگل کی جاتی ہے رینج آفیسرکا آفس سے غائب رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث مذکورہ اہلکاروں کے خلاف انکوائری کراکے ضلع بدرکیا جائے تاکہ وادی سون کی خوبصورتی برقرار رہے اور خوبصورت جنگلات کرپشن سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں