نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے سیاحتی مقام کنہٹی باغ میں بارشی ریلا آنے سے آٹھ افرادڈوب گئے جن میں سے چھ افرادکو زندہ اوردوافراد کی نعشیں نکال لی گئی تفصیل کے مطابق چینیوٹ،تلہ گنگ اور وادی سون نوشہرہ سے چند خاندان سیاحتی مقام کنہٹی باغ سیرو سیاحت کی غرض سے آئے ہوئے تھے اس دوران اچانک موسلادھار بارش شروع ہو گئی پہاڑی سے بارشی ریلا آگیا جس میں آٹھ افراد ڈوب گئے ڈوبنے والے چھ افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ نوشہرہ کے رہائشی ڈاکٹر مجید کا بیٹا سعد مجید اور چینیوٹ کا رہائشی آصف علی فیصل ولدنظابت ڈوب گئے جنکی نعشیں نکال لی گئی ہیں اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک شیر محمدکوڑااورریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ڈوبنے والے افراد کو طبی امداد دی اس سانحہ کے بعدعوامی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورتحصیل انتظامیہ نوشہرہ کے نوٹس میں متعدد باریہ بات دی گئی کہ ان خطرناک آبشاروں کو ختم کریں آئے روز آنے والے سیاحوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام نوٹس لیں اس سے قبل بھی متذکرہ آبشاروں میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
767