413

موضع مردوال،کورڈھی میں لمپی سکن بیماری شدت اختیارکرنے لگی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے نواحی موضع مردوال،کورڈھی میں لمپی سکن بیماری شدت اختیارکرنے لگی ہے کسانوں کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور لمپی سکن بیماری میں مبتلاء ہو گئےتفصیلات کے مطابق وادی سون موضع مردوال،کورڈھی میں جانوروں میں لمپی سکن بیماری میں مبتلاء ہونے لگےمحکمہ لائیوسٹاک نوشہرہ ویٹرنری آفیسرڈاکٹرمدثر نے بتایا کہ دوسرے شہروں سےقربانی کے جانور جب واپس لائے تو انکی وجہ سے وادی سون کے دو مواضعات میں جانوروں کو بیماری لاحق ہوگئی متاثرہ جانوروں کو ویکسین لگا دی گئی اور بیماری کو قابو کر لیا گیا کسانوں عزیز،مدثر،بلال،تنویر ودیگرنے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارا یہی ذریعہ معاش ہیں محکمہ لائیوسٹاک نوشہرہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ بروقت جانوروں کو اس بیماری کی ویکسین لگائے تاکہ بیماری زیادہ نہ پھیلے اقر کسانوں کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچایا جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں