نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ضمنی انتخابات پرامن اختتام پذیر ہوگئے ضلع خوشاب کے حلقہ پی پی83 میں بھی ضمنی الیکشن خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک حسن اسلم اعوان نے میدان مار لیا جبکہ دوسرےنمبرپرآزادامیدوارملک آصف بھا اور تیسرے نمبرپرمسلم لیگ ن کے امیدوارملک امیرحیدرسنگھا رہے حلقہ پی پی 83میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک حسن اسلم اعوان نے اپنے مدمقابل آزادامیدوار اور مسلم لیگ ن کو شکست دے دی عوامی سروے کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار کےساتھ پی ڈیم ایم جماعتوں،سرکاری مشینری،ضلع خوشاب کے سابق ایم این ایز،ایم پی ایز،سرگودھا ڈویژن مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے پوری کوشش مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم نواز نے خوشاب ایک بہت بڑا جلسہ بھی کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان نے اس حلقہ میں جلسہ کیا اورپی ٹی آئی کے سنئیر رہنمامحمدعلی خان،مرادسعید،شہریارآفریدی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں نے الیکشن مہم میں حصہ لیا لیکن اسکے باوجودآزاد امیدوار ملک آصف بھا دوسرے نمبرپرآگئے اور ثابت کیا کہ عوام کی طاقت سے الیکشن ہوتے ہیں نہ کہ پارٹیوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے حلقہ پی پی83مسلم لیگ ن کی شکست آزادامیدوارملک آصف بھا بنا جس نے43ہزارووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہا مسلم لیگ ن کے امیدوار کوبڑی سپورٹ حاصل ہونے کے باوجود تیسرے نمبر پر رہے تمام امیدواروں نے الیکشن رزلٹ کے بعد اپنے اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہار جیت ہوتی ہے ہم اپنے ووٹروں کے ممنون ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک آصف بھا نے تمام حلقہ پی پی 83کے ووٹرز اور سپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے جسطرح مجھے محبت سے نوازا ہمیشہ آپکا احسان مند رہوں گا۔
296