209

امام حسین علیہ السلام میں آنسو بہانہ اللّٰہ تعالٰی کے قرب کا باعث ہے،صاحبزادہ محمد امیر سلطان چشتی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)مولاعلی علیہ السلام کا ذکر عین عبادت ہے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی محافل مجالسِ کو ذکر مولاعلی علیہ السلام سے سجایا کرو اور یاد امام حسین علیہ السلام میں آنسو بہانہ اللّٰہ تعالٰی کے قرب کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار معروف روحانی مذہبی سیاسی شخصیت سینئر وائس چیئرمین سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری پیر آف اوگالی شریف مرکزی سرپرست اعلیٰ جماعت السالکین پاکستان نے شمس آباد سید محمد پناہ مشہدی رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز خطیب مخدوم جعفر قریشی سید وسیم الحسن شاہ حافظ آبادی نے بھی خطاب کیا پیر آف اوگالی شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمہ وقت اتحاد بین المسلمین کے لئے عملی طور پر کردار ادا کرتے رہنا چاہئے بالخصوص محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے اس وقت غیر مسلم قوتیں اپنے ایجنڈوں کے ذریعے دنیا بھر میں اور بالخصوص پاکستان میں انتشار افراتفری قتل وغارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتی ہیں تاکہ اسلام بالخصوص پاکستان کو بدنام کیا جائے ہمیں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اہل حدیث اہل سنت جماعت اسلامی کی وابستگی سے بالاتر ہوکر امن وامان کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ہم سب مسلمان ہیں بعد میں ہمارے مسالک ہیں اپنا عقیدہ چھوڑیں نہیں دوسروں کو چھیڑیں نہیں
اور پاکستان فوج کا ساتھ دیں کیونکہ یہودی لابی پاک فوج کے خلاف عوام کو ابھارنے کےلئے کوشاں ہے پاک فوج کا ساتھ دینا وقت کی اھم ترین ضرورت ہے عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت معروف روحانی پیشوا پیر سید ذوالفقار علی شاہ مشہدی رضوی قادری سجادہ نشین نے کی ملک بھر سے مشائخ عظام علمائے کرام اور عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں