نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے نواحی موضع صدیق آباد(کفری) میں 22سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی صلح کی تقریب کا انعقاد آستانہ عالیہ مکان شریف کفری پر کیا گیا جس میں خصوصی شرکت صاحبزادہ پیر واجد عزیزنے کی اورتین بڑی برادریوں شہال،بٹھلی اورشہنڑاں برادری میں صلح کروا دی گئی صلح میں اہم کردار ملک محمد امیر کونڈی، ملک اعظم شہال سابقہ کونسلر،ملک الطاف چک نمبر 77 اور اکبربٹیال نے کیا اور انکی کوششیں رنگ لے آئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر واجدعزیز نے کہاکہ دشمنیاں معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں صلح سے اللہ پاک کی رضا کا حصول ہوتا ہے جہاں دشمنیاں ختم ہوتی ہے وہاں بھائی چارے اور اخوات پیدا ہوتا ہےصلح کی تقریب میں ملک دوست محمد،تائب شہال،ملک نذیر احمدبٹھلی،ملک عزیز احمد بٹھلی،ملک عنصر اعوان بٹھلی، ملک مستنسربٹھلی، ملک اویس شہال،ملک اشرف، محمدعابد،ماسٹرملک نصیر، ،ملک ناصر رفیق بٹھلی،ملک غلام عباس بٹھلی،ملک اقبال بٹھلی،ملک اللہ بخش بٹھلی،ملک سانول شہال،ملک احمد شیر شہال،ملک ممتازگھوڑا،ملک قمر،ملک عثمان سیال،ملک رفاقت،ملک حبیب،ملک بلاؤل،ملک جواد،ملک عمران اسلم پنڈوال،ملک شفیق گھوڑا، ملک زوہیب ممتازودیگرعلاقہ معززین نے شرکت کی۔
222