162

نوشہرہ شہروگردونواح کے علاقوں میں آٹے کی خودساختہ مہنگائی شدت اختیار کرنے لگی،شہری

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)نوشہرہ شہروگردونواح کے علاقوں میں آٹے کی خودساختہ مہنگائی شدت اختیار کرنے لگی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں غریب انسانوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کی کھانے پینے کی اشیاء ضروریہ سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں میں آئے روز قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث دن بدن مہنگائی آسمان کو چھونے لگی ہے دوکاندار مارکیٹ کمیٹی کی سرکاری ریٹ لسٹ کونظر اندز کر کے من مانی قیمتں وصول کررہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے سے موسمی سبزیاں،پھل بھی غریب کی دسترس سے دور ہیں جسکی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے بے بس مجبور شہری مہنگی داموں خریدنے پر مجبور ہیں عوامی، فلاحی، سماجی ، سول سوسائٹی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ نوشہرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور مارکیٹ کمیٹی کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دوکانداروں کو اشیائےروزمرہ،خوردونوش فروخت کا پابند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں