344

گندم پیداوار مقابلہ جات میں وادی سون کے زمیندار کی جیت،نقد انعام وصول

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)نظامت اعلی زراعت توسیع و تطبیقی تحقیق پنجاب لاہور کی زیر نگرانی گندم پیداواری مقابلے منعقد ہوئے جس 36اضلاع کے زمینداروں نے حصہ لیا 72_93 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے والے وادی سون عدلیال،سبھرال ضلع خوشاب کے زمیندار ملک محمد عبدالرحمن کڑوگ نے تحصیل،ضلع ،ڈویژن سطح پر پہلی پوزیشن اور پنجاب میں تیسری پوزیشن لی ہے ملک عبدالرحمن کڑوگ نے بتایا کہ گندم کی اقسام ادرق کاشت کی تھی اور فصل کی کاشت محکمہ زراعت کے توسیع کی سفارشات کے تحت مکمل کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ زراعت کی بہتری کےلئے وادی سون میں مکمل زرعی تحقیقاتی مرکز قائم کیا جائےجو آلواور دیگر سبزیات پر تحقیق کرئےضلع خوشاب میں دوسری پوزیشن گندم پیداوار میں موضع اوچھالی کے زمیندار محمد عمیر نے حاصل کی ہے گندم پیداواری مقابلہ کیش پرائز انعام کی جوہر آباد میں منعقد ہوئی جس میں موضع عدلیال،سبھرال کے زمیندار ملک عبدالرحمن کڑوگ کو نقد چار لاکھ کا انعام دیا گیا گندم پیداواری مقابلہ کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،محکمہ شماریات کے اسسٹنٹ ڈاریکٹرندیم احمد،ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت توسیع عاشق حسین،اسسٹنٹ ڈاریکٹرتوسیع ماجد خان اور زراعت آفیسرنوشہرہ ڈاکٹر ملک فاروق احمدنے کی یادرہے کہ 2014کے گندم پیداوری مقابلہ میں وادی سون اوچھالی کے زمیندار ملک اللہ بخش نے 98من فی ایکڑ پیداور حاصل کرکے صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن لی تھی جوکہ اب تک پنجاب میں ریکارڈ پیداوار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں