269

ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ملک محمد شیر کی صحافیوں سے ملاقات

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ انسپکٹر ملک محمد شیرنے وادی سون پریس کلب کے صحافیوں سے دوران ملاقات کہا کہ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تھانہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ کرنا میرامشن ہےہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے تھانہ میں آنے والے سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے سائلین براہ راست مجھے ملیں کسی کے خلاف ناجائز زیادتی نہیں ہو گی صحافی برادری اور شہری سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں میرا مقصد مظلوم عوام کی دادرسی اور امن و امان کی فضا کو قائم رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں