117

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب نے روڈ ٹریفک حادثات،میڈیکل اور دیگر ایمرجنسیز کی صورت میں 24گھنٹے بر وقت طبی امداد فرا ہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کردیا ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ریسکیوسروسز کی فراہمی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب کی اولین ترجیح ہےان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز جو ہرآباد اورخوشاب شہر کی مرکزی عید گاہوں پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسیزکی نگرانی بھی کی جائے گی مزید ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے کہا کہ ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور کی عید گاہوں پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے آخر میں عوام کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر شدید گرمی اور حبس کی صورت میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے گھروں سے نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں مشروب کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور بے جا دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں مزید دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے گریز کریں موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور عیدکے ایام میں اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں کہ وہ موٹرسائیکل پر غیر محفوظ سفرسے اجتناب کریں ندی نالوں،چشموں اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ باہمی تعاون کویقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہ کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں