نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ضمنی الیکشن حلقہ پی پی83 میں سیاسی وسماجی شخصیت ملک عمردراز جوئیہ کی جانب سے دعائے خیروں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز خوشاب محلہ تاج پورکی بلوچ برادری کی طرف سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجسکے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں اور سیاسی سماجی شخصیت ملک عمردراز جوئیہ تھے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملک عمردراز جوئیہ اور چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے ہمیں عزت دی اور استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھے گے ہم آپ کے پاس مسلم لیگ ن کےنامزد امیدوار ملک امیرحیدر سنگھا کی حمایت کیلئے حاضر ہوئے ہیں آپ سب لوگوں کے تعاون سے انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب ہو گا مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہیں جو عوام کو مشکلات سے نکالے گی میٹنگ کے اختتام پر سانول خان بلوچ،ظفرخان بلوچ،ملک ذوالفقاراعوان نے اپنی برادری اورساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک امیرحیدرسنگھا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
151